ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2025 9:34 AM | IMD weather

printer

شمال مغربی بھارت میں جھلسا دینے والی گرمی سے کوئی نجات نہیں ہے، کیونکہ بہت سی جگہوں پر درجہئ حرارت 43 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔ IMD نے راجستھان کے لیے اگلے دو دن تک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

گرمی سے راحت نظر نہیں آرہی ہے اور شمال بھارت کے بہت سے حصوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ IMD کے مطابق راجستھان کے سری گنگا نگر علاقے میں درجہ حرارت 47 اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہریانہ کے سرسہ میں درجہ حرارت 46 اعشاریہ چار ڈگری تک پہنچ گیا۔

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے راجستھان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطّے میں اگلے دو سے تین دن تک دھول بھری آندھی کے ساتھ شدید گرم لہر کی صورتحال برقرار رہے گی۔ IMD کے مطابق جموں کشمیر، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، مدھیہ پردیش، پنجاب اور اترپردیش میں آج دوردراز کے مقامات پر بھی گرم لہر کی صورتحال رہے گی، جبکہ بہار، سوراشٹر اور کَچھ مین موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اس دوران IMD نے ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے دوردراز علاقوں میں شدید سے شدید تر بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں