پنجاب کے امرتسر میں آج کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے شرومنی اکالی دل کے ایک کاؤنسلر ہرجیندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے ایڈیشنل کمشنر ہرپال سنگھ رندھاوا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ان کے پاس آئے اور گولی مار دی۔ کونسلر کی موت اسپتال میں ہوئی۔ جناب رندھاوا نے کہا ہے کہ ہرجیندر سنگھ کے اہل خانہ کے مطابق کچھ لوگ اِس سے پہلے بھی ان کے گھر آئے تھے اور فائرنگ کی تھی۔ مزید تفتیش جاری ہیں۔
Site Admin | May 25, 2025 9:21 PM
شرومنی اکالی دَل کے لیڈر ہرجندر سنگھ کو امرتسر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے
