سپریم کورٹ آج مفادِ عامّہ کی ایک درخواست PIL کی سماعت کرے گا جس میں ایک پانچ رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے لیے کہا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن، سپریم کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کی قیادت میں تشکیل دیا جائے اور وہ مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلعے میں وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف کیے گئے پُرتشدد مظاہروں کی تفتیش کرے۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کے سنگھ کی ایک بینچ آج اِس معاملے کی سماعت کرے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال سرکار کو ہدایت دی جائے کہ وہ اُن جھڑپوں اور فسادات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرے جو وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کے دوران ہوئے تھے۔x