راہل گاندھی نے آج کانپور کے باشندے شبھم دیویدی کے اہل خانہ سے بات کی جو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 26 افراد میں شامل تھے
لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما اور کانگریس MP راہل گاندھی نے آج کانپور کے باشندے شبھم دیویدی کے اہل خانہ سے بات کی، جو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 26 افراد میں شامل تھے۔ راہل گاندھی نے شبھم دیویدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کنبے کے افراد سے بات چیت کی۔ کانگریس کے MP نے کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی سے بھی فون پر سوگوار کنبے کی بات کرائی۔
میٹنگ کے بعد راہل گاندھی سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں کہا کہ پورا ملک، صدمے کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ کھڑا ہے۔ x