دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے بھارت کے پُرزور اخلاص کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے سات کُل پارٹی پارلیمانی وفود بیرونِ ملک کے اپنے سرکاری دوروں کے دوران، اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ NCP (SCP) کی سپریاسولے کی قیادت والے کُل پارٹی پارلیمانی وفد نے افریقی نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل Fikile Mbalula کی قیادت والی کانگریس کے لیڈروں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب Mbalula نے کہا کہ جنوبی افریقہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں وابستگی کے اعتبار سے بھارت کے ساتھ یکجہتی کا وعدہ کرتا ہے۔ BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل پارٹی وفد ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچا۔ ڈنمارک کیلئے بھارت کے سفیر منیش پربھات نے اِس وفد کا استقبال کیا۔
کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور پناما میں کُل پارٹی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط موقف کی توثیق کی اور اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک اپنا دوسرا گال پیش نہیں کرے گا اور کسی بھی حملے کا جواب دے گا۔