ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 9:35 PM

printer

دلّی ہائی کورٹ نے RJD کے سربراہ اور ریلوے کے سابق وزیر لالو پرساد یادو کی داخل کردہ وہ درخواست خارج کردی ہے جس میں زمین کے عوض ملازمت کے گھپلے کے کیس میں ذیلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کی اپیل کی گئی تھی

دلّی ہائی کورٹ نے RJD کے سربراہ اور ریلوے کے سابق وزیر لالو پرساد یادو کی داخل کردہ وہ درخواست خارج کردی ہے جس میں زمین کے عوض ملازمت کے گھپلے کے کیس میں ذیلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کی اپیل کی گئی تھی۔ مرکزی جانچ بیورو CBI نے یہ کیس درج کر رکھا ہے۔ مذکورہ کیس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ جناب لالو پرساد یادو نے 2004 سے 2009 کے درمیان اپنے عہدے پر رہتے ہوئے زمین کے عوض ریلوے میں ملازمتوں کی منظوری دی تھی۔ جناب یادو نے یہ دلیل پیش کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ CBI کی تحقیقات اور الزامات درست نہیں ہیں کیونکہ بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق قانون کی دفعہ 17A کے تحت پہلے سے منظوری نہیں لی گئی جو کہ لازمی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں