دلّی حکومت نے قومی راجدھانی میں، بہت زیادہ فیس اور والدین اور طلبا کو حراساں کیے جانے کی شکایتوں کے پیش نظر سبھی اسکولوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ کل نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ کسی بھی اسکول کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اساتذہ یا کسی بھی بچے کو اسکول سے نکالے جانے کے لیے دھمکائیں یا جنرل فیس میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس قسم کی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ اسکول فیس میں کوئی بھی اضافہ موجودہ ضابطوں اور قوانین کے اندر متعارف کیا جانا چاہیے اور اگر کوئی بھی اسکول اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اُس کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Site Admin | April 16, 2025 9:30 AM | Delhi CM School Fee Hike
دلّی حکومت نے قومی راجدھانی میں، بہت زیادہ فیس اور والدین اور طلبا کو حراساں کیے جانے کی شکایتوں کے پیش نظر سبھی اسکولوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
