خواتین کے کرکٹ میں بھارت نے آج کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کو 97 رن سے ہرا دیا اور اِس طرح اُس نے تین ملکوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز جیت لی۔ جیت کیلئے 343 رن کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان سری لنکا 48 اوور اور دو گیندوں میں سبھی وکٹ کھو کر 245 رن ہی بنا سکا۔
بھارت کی طرف سے Sneha Rana نے چار وکٹ، Amanjot Kaur نے تین وکٹ اور شری Charani نے ایک وکٹ لیا۔ اس سے پہلے بھارت کی طرف سے اِسمرتی مندھانا نے 101 گیندوں میں 116 رن بنائے جبکہ Harleen Deol نے 47 رن اور Jemimah Rodrigues نے 44 رن اسکور کئے۔
Site Admin | May 11, 2025 10:23 PM
خواتین کے کرکٹ میں بھارت نے آج کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کو 97 رن سے ہرا دیا
