خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے عالمی کپ کے انعقاد میں پانچ مہینے باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سہ رخی مقابلہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت اِس ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہے گا۔ اِس ٹورنامنٹ میں کُل7 میچ کھیلے جائیں گے۔ لگاتار6 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں جیت اور کپتان ہرمن پریت کی واپسی سے بھارت کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں سبھی میچز کھیلے جائیں گے۔ کل بھارت اور میزبان سری لنکا کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
Site Admin | April 26, 2025 9:30 PM
خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے عالمی کپ کے انعقاد میں پانچ مہینے باقی رہ گئے ہیں
