ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 23, 2025 2:38 PM

printer

حکومت نے منی پور میں ایک خصوصی NIA عدالت تشکیل دی ہے

حکومت نے منی پور میں ایک خصوصی NIA عدالت تشکیل دی ہے، جو نسلی تشدد سے متعلق معاملات میں مقدمات کارروائی چلائے گی۔ وزارت داخلہ نے منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ صلاح ومشورہ میں Churachandpur ضلع میں ایک سیشن عدالت کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات کئے جارہے معاملات کے مقدمات چلانے کیلئے خصوصی NIA عدالت کے طور پر نامزد کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس خصوصی عدالت کا دائرہ کار منی پور میں ہوگا۔ NIA نے نسلی تشدد سے متعلق تین اہم معاملات کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لی ہے، جو 3 مئی 2023 سے پیش آئے تھے۔
منی پور میں اس وقت صدر راج ہے، جو 9 فروری کو، اُس وقت کے وزیراعلیٰ این برین سنگھ کے استعفے کے بعد 13 فروری کو نافذ کیا گیا تھا۔ ریاستی اسمبلی کی مدت کار 2027 تک ہے، لیکن اسے معطل رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں