حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں دو ہزار ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی دلی میں کَل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ یہ ٹریننگ اسکول ملک کے پسماندہ اور قبائلی علاقوں میں کھولے جائیں گے جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 22 لاکھ ڈرائیوروں کی کمی ہے۔ یہ ٹریننگ اسکول ہنر مند ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
جناب گڈکری نے مزید کہا کہ اُن کی وزارت نے سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں اور لوگوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔x