ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 9:44 PM

printer

جنوبی کوریا میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں Runner گُل ویر سنگھ اور ہائی جمپرپوجا نے طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔ نندنی Agasara نے بھی Heptathlon میں سونے کا تمغہ حاصل کیا

ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں آج بھارت کا دن اچھا رہا جہاں Gulveer سنگھ نے اپنا دوسرا سونے کا تمغہ جیت کر ملک کے تمغوں کی فہرست میں اضافہ کیا۔ Gulveer نے 2015 کی سابقہ کار کردگی سے آگے بڑھ کر 13 منٹ 24 سیکنڈ اور 78 ملی سیکنڈ کے ریکارڈ وقت میں مردوں کی پانچ ہزار میٹرز کا خطاب جیتا۔اس سے پہلے انہوں نے مقابلوں کے پہلے دن 10 ہزار میٹرز مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔خواتین کے ہائی جمپ مقابلے میں 18 سالہ پوجا نے بہترین ایک اعشاریہ آٹھ-نو میٹر کی سیزن کی بہترین کار کردگی کے ساتھ خود اپنا انڈر- 20 کا قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ اس طرح وہ Bobby Aloysius کے بعد ایشین چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی دوسری بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دوسری جانب Nandini Agasara نے 5 ہزار 941 پوائنٹس کے ساتھ خواتین کے heptathlon میں بھارت کیلئے تیسرا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔اس دوران Parul Chaudhary نے خواتین کی 3 ہزار میٹر کی رکاوٹوں والی دوڑ میں 9 منٹ 12 سیکنڈ اور 46 ملی سیکنڈ کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اسی دوران Animesh Kujur، مردوں کے 200 میٹر مقابلے کے سیمی فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے 20 سیکنڈ اور 81 ملی سیکنڈ کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فی الحال تمغوں کی فہرست میں بھارت 18 تمغے جیت چکا ہے، جن میں 8 سونے کے، 7 چاندی کے اور 3 کانسے کے تمغے شامل ہیں اور وہ چین کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ چین24 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جن میں سونے کے 15، چاندی کے 8 اور کانسے کے 3 تمغے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں