ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 3:09 PM

printer

جنوبی ایران میں تباہ کن دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پچیس ہوگئی ہے اور تقریباََ آٹھ سو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 جنوبی ایران میں بندرعباس کے قریب شہید رجاعی بندرگاہ پر ہوئے تباہ کن دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے اور تقریباََ 800 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خبر ایران کی سرکاری میڈیا نے دی ہے۔ یہ دھماکہ کل اس وقت ہوا تھا جب ہرمزگان صوبے میں بندر گاہ  پر ایک ایندھن کے ٹینکر میں دھماکہ ہوگیا۔ تاہم حکومت نے کہا ہے کہ اصل سبب کی تحقیق ابھی جاری ہے۔ ظفری نے بتایا کہ بندرگاہ پر احتیاطی تدابیر سے متعلق وارننگ پہلے جاری کی گئی تھیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں متاثرین کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اس واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کو جائے حادثہ پر ان کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اس واقعے کی  تحقیقات کرسکیں۔ ایران کی قومی پٹرولیم ریفائننگ اور ترسیل کی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے تیل کے کنووں  پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ ××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں