مانسون، اپنی معمول کی تاریخ سے 9 دن پہلے آج ملک بھر میں چھا گیا ہے۔ اس دوران، اگلے 7 دن میں جھارکھنڈ، اڈیشہ، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، گوا، گجرات اور شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارش جاری رہ سکتی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل Mrutyunjay Mohapatra نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون نے 8 جولائی کی متوقع تاریخ کے برخلاف پورے ملک کا احاطہ کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مانسون کی صورتحال اچھی ہے اور گنگا کے ترائی والے مغربی بنگال، اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور شمال مغربی بھارت سے لے کر وسطی بھارت میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر Mohapatra نے مزید کہا کہ اگلے دو دن کے دوران وسطی اور شمال مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ڈاکٹر Mohapatra نے بتایا کہ مانسون، قومی راجدھانی دلّی بھی پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹر Mohapatra نے مزید کہا کہ دلّی میں اگلے دو دن کے دوران، ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔
Site Admin | June 29, 2025 9:41 PM
جنوب مغربی مانسون، معمول کی تاریخ سے9 دن پہلے آج پورے ملک میں پہنچ گیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ وسطی بھارت اور شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دن شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے
