جموں وکشمیر میں آج صبح کشتواڑ ضلع کے Singhpora Chatroo کے جنگلاتی علاقوں میں سکیورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک تصادم ہوا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ یہ تصادم اُس وقت شروع ہوا کہ جب ایک مخصوص اطلاع پر جنگلاتی علاقے میں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم کی جانب سے محاصرے اور تلاش کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے ٹیم کا آمنا سامنا ہوگیا۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ جنگلاتی علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ فائرنگ اب بھی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔×
Site Admin | May 22, 2025 3:30 PM
جموں وکشمیر میں آج صبح کشتواڑ ضلع کے Singhpora Chatroo کے جنگلاتی علاقوں میں سکیورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک تصادم ہوا
