جموں وکشمیر سرکار نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے قریبی رشتے داروں کیلئے 10-10 لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگین طور پر زخمی افراد کو دو-دو لاکھ روپے جبکہ معمولی طور پر زخمی ہونے والے افراد کو ایک-ایک لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام متاثرین کو، اُن کے آبائی گھر پہنچانے کیلئے مکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
Site Admin | April 23, 2025 3:00 PM
جموں وکشمیر سرکار نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے قریبی رشتے داروں کیلئے 10-10 لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔
