جموں و کشمیر کے رام بَن ضلعے میں امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ علاقے میں ایک ہزار 486 ترسیلی ٹرانس فارمرس بحال کردیئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج بتایا کہ سبھی ایک ہزار 762 ترسیلی ٹرانس فارمرس میں بجلی کی سپلائی بحال کی جارہی ہے، جبکہ باقی 286 پر کام جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی شاہراہ کو کَل تک جزوی طور پر کھول دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر موصوف نے یہ کہتے ہوئے انتظامیہ کی ستائش کی کہ وہ ناموافق حالات کے باوجود بہترین کام کررہی ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج جائے واقعہ پہنچے اور بحالی کے کام کے سلسلے میں حکام سے بات چیت کی
Site Admin | April 22, 2025 3:21 PM
جموں و کشمیر کے رام بَن ضلعے میں امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں
