ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں و کشمیر میں، رام بَن ضلعے میں بادل پھٹنے اور برف کے تودے گرنے کے حادثے میں بچاؤ امدادی کارروائی پھر شروع کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں، رام بَن ضلعے میں بادل پھٹنے اور برف کے تودے گرنے کے حادثے میں بچاؤ امدادی کارروائی پھر شروع کر دی گئی ہے۔ حکام جموں -سری نگر قومی شاہراہ NH-44، کو پھر سے کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ملک کے باقی حصوں سے کشمیر کو جوڑنے والی ایک اہم سڑک ہے۔ موسلا دھار بارش، گرج چمک، اولہ باری اور تازہ سیلاب سمیت موسم کے انتہائی خراب حالات کی وجہ سے پورے خطّے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ کل رام بَن ضلعے میں بال پھٹنے کے واقعے سے برف کا تودہ گرنے کے سبب 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اولہ باری اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے کئی مقامات بالخصوص قومی شاہراہ سے متصل Nashri اور Banihal میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر مٹّی کے تودے گرنے واقعات پیش آئے ہیں۔

فوری ضرورت کے پیشِ نظر خطّے میں فوج کی نفری تعینات کی گئی ہے اور کھانے کے پیکٹس، پینے کا پانی طبّی امداد جیسی ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ رام بَن کے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے کہا ہے کہ زیادہ تر بند سڑکوں کو 48 گھنٹے کے اندر کھولنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آج سری نگر-جموں قومی شاہراہ بند رہے گی، کیونکہ آج صبح سے سڑکوں کو صاف کرنے اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے پنچھ اور راجوری ہوتے ہوئے جموں پہنچنے کے لیے ہلکی موٹر گاڑیوں کے لیے متبادل مغل روڈ کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں