جاری تنازعہ کے دوران آج دوپہر تک 311بھارتی شہری نئی دلّی پہنچے ہیں۔ یہ لوگ ایران کے مشہد شہر سے خصوصی پرواز کے ذریعے آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ آپریشن سندھو کے تحت ابھی تک ایران سے ایک ہزار428 بھارتی شہریوں کو لایا گیا ہے۔
ایران میں بھارتی باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تہران میں بھارتی سفارتخانے کے رابطے میں رہیں، جس کیلئے وزارت خارجہ نے نئی دلّی میں ایمرجنسی ہیلپ لائن اور ہمہ وقت کنٹرول روم قائم کیا ہے۔
تہران میں بھارتی سفارتخانے کا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر اس طرح ہے:
پلس نو آٹھ، نو ایک، دو آٹھ ایک، صفر نو، ایک ایک پانچ
اور
پلس نو آٹھ، نو ایک، دو آٹھ ایک، صفر نو، ایک صفر نو
اِس کیلئے ای-میل پتہ بھی ہے:
cons.tehran@mea.gov.in
نئی دلّی میں وزارت خارجہ کی طرف سے قائم کیے گئے، ہمہ وقت کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبر ہے:
آٹھ صفر صفر، ایک ایک، آٹھ سات نو سات۔ یہ ٹول فری نمبر ہے۔
دیگر نمبر اس طرح ہیں:
پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین صفر ایک، دو ایک ایک تین
پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین صفر ایک، چار ایک صفر چار
اور
پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین صفر ایک، سات نو صفر پانچ
اِس کیلئے ای-میل پتہ ہے:
situationroom@mea.gov.in