قطر میں امریکہ کے Al Udeid ایئربیس پر ایران کے حملے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آگئی، جو پچھلے پانچ سال میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ گراوٹ ہے۔ ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کے جواب میں ایران کے انتقامی حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں چھ فیصد سے زیادہ نیچے آگئیں۔ اِس طرح اِس میں پانچ ڈالر فی بیرل کی گراوٹ آئی۔ اِس سے قبل کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اچھال آیا تھا لیکن بعد میں اِس میں تیزی کے ساتھ گراوٹ آنا شروع ہوگئی۔x
Site Admin | June 24, 2025 9:57 AM | Oil prices
تیل کی عالمی قیمتوں میں گذشتہ پانچ سال میں ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
