ترینداد اینڈ ٹوبیگو میں اہم اپوزیشن پارٹی یونائیٹڈ نیشنل کانگریس کی لیڈر کملا پرساد Bissessar نے حکمراں پیپلز نیشنل پارٹی کو شکست دے کر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دو جزیروں پر مشتمل اِس ملک کی وہ اگلی وزیر اعظم ہوں گی۔ یہ فتحیابی 73 برس کی کملا پرساد کی ایک قابل ذکر کی واپسی کی علامت ہے جو اِس سے پہلے 2010 سے 2015 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ اب تک کی واحد خاتون ہیں جنھوں نے اِس ملک کے سب سے بڑے عہدے پر خدمت انجام دی ہے۔ وزیر اعظم نے نریندر مودی انتخابات میں ان کی کامیابی پر محترمہ کملا پرساد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت Trinidad & Tobago کے ساتھ اپنے تاریخی اعتبار سے قریبی اور خاندانی نوعیت کے تعلقات پر ناز کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اِس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اُن کے ساتھ گہرے روابط کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ بھارت اور Trinidad کے عوام ایک دوسرے کی خوشحالی میں شریک ہوسکیں۔
Site Admin | April 29, 2025 9:35 PM
ترینداد اینڈ ٹوبیگو میں اہم اپوزیشن پارٹی یونائیٹڈ نیشنل کانگریس کی لیڈر کملا پرساد Bissessar نے حکمراں پیپلز نیشنل پارٹی کو شکست دے کر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
