BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل جماعتی پارلیمانی وفد نے برلِن میں جرمنی کی حکومت، پارلیمنٹ اور دانشور حلقوں کے اعلیٰ نمائندوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے بھارت کے اصولی موقف اور سرحد پار کی دہشت گردی سے نمٹنے کی اپنی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔
وفد کے ارکان نے جرمنی کے اپنے ہم منصب ارکان اور دیگر اہلکاروں کو آپریشن سندور سے بھی واقف کرایا، جو دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی طرف سے ٹھوس، مخصوص نشانے پر کی گئی ایک متوازن جوابی کارروائی تھی۔ جرمنی کے اہلکاروں نے بھارت کے موقف کے تئیں حمایت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عالمی برادری کے یکجا ہونے کی فوری ضرورت سے اتفاق کیا۔ x