ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2025 9:45 PM

printer

بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سات پارلیمانی وفود کی زیر قیادت سفارتی رابطوں کی پہل سے عالمی پلیٹ فارم پر متفقہ انداز سے بھارت کے موقف کو پُر زور انداز سے پہنچایا گیا ہے

بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سات پارلیمانی وفود کی زیر قیادت سفارتی رابطوں کی پہل سے عالمی پلیٹ فارم پر متفقہ انداز سے بھارت کے موقف کو پُر زور انداز سے پہنچایا گیا ہے۔
آج پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی وابستگی کے قطع نظر ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا، وہ 140 کروڑ بھارتی شہریوں کے مفاد میں تھا۔ جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ کُل جماعتی وفود کے سفارتی رابطے کی اس پہل کے ذریعے بھارت دہشت گردی کے بارے میں اپنی تشویش اور دہشت گردی کی لعنت سے اپنے شہریوں کا دفاع کرنے کے اپنے حق کے تعلق سے عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرسکا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف ملکوں میں اِن میٹنگوں کے دوران غیرملکی رہنمائوں، دانشور افراد اور دیگر اہلکاروں نے ایک آواز میں پہلگام کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں