ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 9:52 AM

printer

بہار کا راجگیر، اِس سال اگست میں ایشیا کپ ہاکی 2025 کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا

بہار کا راجگیر، اِس سال اگست میں ہیرو ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرے گا۔ ہاکی انڈیا اور بہار اسٹیٹ اتھارٹی نے پٹنہ میں اس سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ حال ہی میں تیار کردہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ راجگیر دوسری مرتبہ بین الاقوامی کھیل تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اِس سے پہلے پچھلے سال نومبر میں راجگیر نے خواتین کی ایشین چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کی تھی جہاں بھارت فاتح کی حیثیت سے ابھرا تھا۔ ہیرو ایشیا کپ کے 12 ویں ایڈیشن میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملیشیا سمیت آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ باقی دو ٹیمیں کوالی فائنگ ٹورنامنٹ AHF کپ کوالی فائی کرکے مقام حاصل کرلیں گی۔ ہاکی انڈیا کے صدر Dilip Tirkey نے بڑی کھیل تقریبات کا اہتمام کرنے پر حمایت دینے کے لیے بہار سرکار اور بہار اسپورٹس اتھارٹی کے جذبے کی تعریف کی ہے-ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بالآخر بہار، اس طرح کے بڑے ٹورنامنٹس کے فوائد حاصل کرنے جا رہا ہے کیونکہ وہ ریاست میں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں