ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 6, 2025 9:45 PM

printer

بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالا بھدر اور دیوی سُبھدرا کی ‘Suna Besha’ کی رسم کو دیکھنے کیلئے آج شام اوڈیشہ کے مقدس شہر پوری میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند اکٹھا ہوئے۔

بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالا بھدر اور دیوی سُبھدرا کی ‘Suna Besha’ کی رسم کو دیکھنے کیلئے آج شام اوڈیشہ کے مقدس شہر پوری میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند اکٹھا ہوئے۔ یہ دیوی دیوتا، Sri Gundicha مندر میں 9 دن رکنے کے بعد بارہویں صدی کے مقدس مقام Lions’ Gate واپس آئے ہیں۔ ‘Suna Besha’ کیلئے Sri Mandir کے نزدیک اور پوری میں وسیع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ Ashadha Shukla Ekadashi کے مبارک موقعے پر پوری میں Singhadwar کے مقام پر عقیدتمند بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالا بھدر اور دیوی سُبھدرا کا درشن کر رہے ہیں۔ اُنہیں سنہرے لباس اور سونے کے زیورات سے سجایا گیا ہے۔ رتھ یاترا کی سب سے اہم تقریبات میں سے ایک Suna Besha دلکش منظر پیش کرتی ہے۔پوری میں دیوی دیوتاؤں کا درشن کرنے کیلئے گرانڈ روڈ پر تقریباً 15 لاکھ عقیدتمند اکٹھا ہوئے ہیں۔ رسم و رواج کے مطابق اِن دیوتاؤں کو کل، اُن کی رتھوں پر خوش ذائقہ مشروب Adhara Pana دیا جائے گا۔ اس کے بعد اُنہیں منگل کو Pahandi جلوس کے ساتھ رتھوں سے Sri Mandir کے انتہائی مقدس مقام پر واپس لے جایا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں