بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ جولائی کے مہینے کے دوران مجموعی طور پر ملک بھر میں ہونے والی اوسط بارش معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ اوسط بارش، طویل مدتی اوسط سے زیادہ 106 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران IMD کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Mrutyunjay مہاپاترا نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ ملک کے شمال مشرقی اور مشرق کے زیادہ تر علاقوں، نیز انتہائی جنوب میں واقع جزیرہ نما علاقوں اور شمال مغربی خطے میں اس سال جولائی کے مہینے کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔×