ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2025 3:14 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج جھارکھنڈ میں کہیں کہیں بہت تیز بارش ہونے اور کہیں کہیں شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے آج جھارکھنڈ میں کہیں کہیں بہت تیز بارش ہونے اور اڈیشہ، بہار، مدھیہ پردیش اور  چھتیس گڑھ میں 5 جولائی تک کہیں کہیں شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق چنڈی گڑھ، دلی، ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، پنجاب، اترپردیش، اتراکھنڈ اور ودربھ میں بھی آج اِسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال اور سکم میں بھی آج کہیں کہیں بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں