بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج راجستھان میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آئندہ دو سے تین دن میں مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں گرمی اور حبس کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے جموں وکشمیر، لداخ، کلگت، بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ بہار، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور جھارکھنڈ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔×