بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمال مغربی حصے میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔IMD کے مطابق مغربی مدھیہ پردیش، مغربی راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دلّی اور راجستھان کے مشرقی حصے میں اس ماہ کی 29 تاریخ تک شدید گرمی کی صورتحال رہے گی۔
موسمیات کے محکمہ نے جھارکھنڈ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے، ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں کَل تک گرمی اور ہبس والے موسم کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام اور میگھالیہ میں اتوار تک شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔×