ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 17, 2025 9:49 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، راجستھان اور گجرات کے کئی مقامات پر آج شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، راجستھان اور گجرات کے کئی مقامات پر آج شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کیرالہ، ماہے، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور گجرات کے دوردراز کے مقامات پر گرمی اور حبس کا موسم رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے بہار، آسام اور میگھالیہ کے دوردراز کے علاقوں میں شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ سکّم، جھارکھنڈ، اُڈیشہ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ اور منی پور میں بجلی، تیز ہواؤں کے جھکّڑ چلنے کا امکان ہے۔ کیرالہ، ماہے، ساحلی آندھراپردیش، یانم اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات س متعلق ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج 2 سے 4 ڈگری کا اضافہ ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں