ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 9:37 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، دلّی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اترپردیش اور مغربی مدھیہ پردیش کے علاقوں میں اگلے تین روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، دلّی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اترپردیش اور مغربی مدھیہ پردیش کے علاقوں میں اگلے تین روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ گجرات، ساحلی آندھراپردیش اور یانم، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں گرمی اور حبس کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، دلّی اور راجستھان کے علاقوں میں کل تک زیادہ سے زیادہ  درجہئ حرارت میں کوئی اہم تبدیلی نہیں ہوگی۔ موسمیات کے محکمے نے آسام، میگھالیہ، سکّم اور اروناچل پردیش میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ ناگالینڈ، منی پور، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکّم، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں آج جھکّڑدار ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں