ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 22, 2025 9:39 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، پنجاب، اترپردیش، ہماچل پردیش اور سکّم سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتیہ محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش، کونکن و گوا، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات، مشرقی راجستھان، جنوبی ہریانہ، پنجاب، اترپردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں آج شدید سے شدید تر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

جھارکھنڈ، مغربی بنگال میں گنگا کے علاقے، دلّی، کیرالا اور ساحلی کرناٹک میں آج بہت تیز بارش کا امکان ہے۔

گجرات کے ساحل کونکن کے پورے ساحل، صومالیہ کے ساحل اور اس سے متصل علاقوں، اومان اور مضافاتی یمن ساحل اور مضافاتی سمندری علاقوں، وسطی اور مضافاتی شمال، جنوبی بحیرہئ عرب اور شمال مشرقی بحیرہئ عرب کے کئی حصوں میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

ماہی گیروں کو شمالی آندھرا پردیش کے ساحل، جنوب مشرقی خلیج بنگال کے جنوب مغربی اور شمالی حصوں اور انڈمان سمندر میں بھی ماہی گیروں کو نہ جانے کی صلاح دی گئی۔ جبکہ تمل ناڈو، ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں