ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 29, 2025 3:06 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے آج سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، گوا اور مہاراشٹر کے دور دراز کے علاقوں میں بجلی کڑکنے اور طوفانی ہواؤں اور آندھی کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، گوا اور مہاراشٹر کے دور دراز کے علاقوں میں بجلی کڑکنے اور طوفانی ہواؤں اور آندھی کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ توقع ہے کہ اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں اسی طرح کے حالات رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بھارت کے دور دراز کے علاقوں میں بہت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ راجستھان میں دھول بھری آندھی چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو دن کے دوران وسطی بھارت کے پاس شمال مغرب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دو سے پانچ سیلسیس تک گِرجائے گا۔ اندرونی اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں کل تک گرم ہوا چلنے کا امکان ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں