بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کل تک جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد کے زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی بارش کے ساتھ تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہاہے کہ اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں اگلے پانچ دن کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے تین دن کے دوران ودربھ میں شدید گرمی پڑسکتی ہے۔ IMD نے آج مدھیہ پردیش میں اور بدھ کے روز تک گجرات میں موسم گرم رہے گا۔
دوسری طرف قومی راجدھانی دلی اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح موسم خوشگواررہا۔