بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے مدھیہ پردیش اور گجرات میں کَل تک انتہائی شدید بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ شمال مغربی اور شمال مشرقی بھارت میں بھی اگلے تین سے چار دن تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون ہماچل پردیش، لداخ، جموں وکشمیر اور پنجاب کے بعض حصوں میں مزید آگے بڑھ گیا ہے۔
راجستھان، ہریانہ اور دلّی میں اور مغربی اترپردیش، پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں کے باقی حصوں میں بھی اگلے دو دن کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔ تمل ناڈو، ساحلی آندھراپردیش، Yanam اور رائل سیما کے بعض حصوں میں 24 جون تک گرمی اور حبس جیسے حالات قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔
Site Admin | June 22, 2025 9:38 PM
بھارت کے محکمۂ موسمیات نے مدھیہ پردیش اور گجرات میں کل تک انتہائی شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے
