ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2025 9:38 PM

printer

بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے راجستھان کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ یہاں اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD میں سینئر سائنسداں آر۔ کے۔ جینا منی نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران جموں، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کیلئے بھی اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلّی میں گرمی میں تھوڑی کمی آئی ہے۔IMD نے کہا ہے کہ کونکن، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں اگلے تین روز کے دوران موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

ایران کے سُپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد، آج اہم فوجی کمانڈروں کی تقرری کی ہے۔ اِن حملوں میں کئی اہم سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ جناب خامنہ ای نے عبد الرحیم Mousavi کو ایرانی مسلح افواج کے نئے چیف آف اسٹاف کے طور پر مقرر کیا ہے اور محمد Pakpour کو اسلامک پاسداران انقلاب گارڈ Corps (IRGC) اور علی شادمانی کو خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی قیادت کیلئے منتخب کیا ہے۔
اِس سے قبل دن میں اسرائیلی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے تین اعلیٰ فوجی رہنماؤں کو اِن فضائی حملوں میں ہلاک کر دیا ہے، جو رات کے وقت اسلامی جمہوریہ کے مختلف شہروں میں کیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں