بھارت کے ریزرو بینک RBI نے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں MSEs اور انفرادی طور پر قرضہ لینے والوں کیلئے مناسب شرحوں پر قرضوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے مقصد سے، بینکوں اور دیگر قرض دینے والے اداروں سمیت منضبط اداروں پر کئی گھٹتی بڑھتی شرحوں پر دیئے جانے والے قرضوں پر ادائیگی سے قبل عائد کئے جانے والے جرمانوں پر پابندی لگادی ہے۔ اس کا اطلاق اگلے برس پہلی جنوری سے ہوگا اور یہ اُن تمام قرضوں اور پیشگی رقومات پر نافذ ہوگا جو اِس تاریخ کو یا اس کے بعد منظور یا رینیو کی جائیں گی۔ RBI نے زور دے کر کہا ہے کہ اُس کا یہ قدم اُس کے ترقیاتی اور انضباطی اہداف سے تعلق رکھتا ہے تاکہ قرض لینے والوں کیلئے زیادہ سہولت آمیز طریقہ کار کو فروغ دیا جاسکے اور قرض دینے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
Site Admin | July 3, 2025 9:40 PM
بھارت کے ریزرو بینک RBI نے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں MSEs اور انفرادی طور پر قرضہ لینے والوں کیلئے مناسب شرحوں پر قرضوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے مقصد سے گھٹتی بڑھتی شرحوں پر دیئے جانے والے قرضوں پر ادائیگی سے قبل عائد کئے جانے والے جرمانوں پر پابندی لگادی ہے
