بھارت کی، مجموعی اشیا اور خدمات ٹیکس GST کی وصولی مئی میں لگاتار دوسری بار دو لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہوئی ہے۔ خزانے کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مئی میں GST وصولی دو اعشاریہ صفر ایک لاکھ کروڑ روپئے رہی جو مئی 2024 کی ایک اعشاریہ سات دو لاکھ کروڑ روپئے کے مقابلے 16 اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہے۔ اپریل 2025 میں بھارت کی GST وصولی میں 12 اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر ابھی تک کی سب سے اونچی سطح، دو اعشاریہ تین سات لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی۔
Site Admin | June 1, 2025 9:56 PM
بھارت کی، مجموعی اشیا اور خدمات ٹیکس GST کی وصولی مئی میں لگاتار دوسری بار دو لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہوئی ہے
