بھارت میں اس سال اپریل کے مہینے میں مجموعی راست غیر ملکی سرمایہ کاری، FDI بڑھ کر آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرس تک جاپہنچی ہے۔ یہ رقم مارچ 2024 کے پانچ اعشاریہ نو ارب ڈالرس اور اپریل 2024 کے 7 اعشاریہ دو ارب ڈالرس سے زیادہ ہے۔ بھارتی ریزرو بینک کے ماہانہ بلیٹین کے مطابق اس سال اپریل میں آئے مجموعی FDI میں تقریباً آدھا حصہ مینوفیکچرنگ اور کاروباری خدمات کا رہا۔ بھارت عالمی سطح پر FDI حاصل کرنے کے معاملے میں دنیا میں 16ویں نمبر پر رہا اور ملک نے سال 2020 سے سال 2024 کے 5 برس کے دوران ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں ریکارڈ 114 ارب ڈالرس کی گرین فیلڈ سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ یہ خطہئ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔×
Site Admin | June 26, 2025 10:46 AM | RBI -FDI
بھارت کی راست غیر ملکی سرمایہ کاری اِس سال اپریل میں بڑھ کر 8 اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرس ہوگئی ہے
