ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے اصولوں کے تحت پچھلی ایک دہائی میں شاندار تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

بھارت میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے اصولوں کے تحت پچھلی ایک دہائی میں شاندار تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، اہم شعبوں میں پچھلے گیارہ برسوں میں حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں کے تعلق سے خصوصی فیچر پیش کر رہا ہے۔ آج ہم تعلیم اور کھیل کود پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو کہ بھارت کی امرت پیڑھی یا نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کے لیے اہم ہے۔

V/C – Vishnu

ایک ایسے ملک میں جس کی تقریباً دو تہائی آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے، یہ نوجوان ہی ہیں جو ملک کی قسمت طے کریں گے اور آج حکومت تعلیم اور کھیل کود کے ذریعہ مستقبل کے خوابوں کے لئے بنیاد رکھ رہی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں حکومت نے ایک حوصلہ مندانہ روڈ میپ تیار کیا ہے تاکہ بنیادی سطح سے اعلیٰ تعلیم تک مجموعی اور شمولیت پر مبنی درس و تدریس کو یقینی بنایا جاسکے۔ قومی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کے تحت حکومت کا مقصد 2030 تک پِری اسکول سے ثانوی سطح تک 100 فیصد اندراج اور 2035 تک اعلیٰ تعلیم میں 50 فیصد اندراج حاصل کیا جاسکے۔ 2014 سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر 70 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور IITs، IIMs, اور ایمس میں اہم توسیع ہوئی ہے۔

پی ایم شری یوجنا کے تحت 14 ہزار 500 اسکولوں کو جدید بنایاجارہا ہے جس میں معیاری تعلیم، مجموعی ترقی اور 21 ویں صدی کی ہنر مندی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی قومی ترجیح کے طور پر ابھرا ہے۔ کھیلو انڈیا تحریک کے تحت ایک ہزار سے زیادہ تربیتی مراکز کھولے گئے اور تین ہزار نوجوان ایتھلیٹوں کو 6 لاکھ 28 ہزار روپے کی سالانہ مدد مل رہی ہے۔ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت بھارت کے چوٹی کے کھلاڑیوں کو تربیت، ساز و سامان اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ان کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور بھارت نے پچھلے دو اولمپکس میں 13 تمغے اور پریس اولمپکس میں ریکارڈ 29 میڈل حاصل کئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں