بھارت اور منگولیا نے دفاعی شراکت داری کو مستحکم بنانے کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ کَل دونوں ملکوں کے سینئر افسران نے دو طرفہ تعلقات کا جامع طور پر جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں نے بنیادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی اور سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا۔ نئی دلی میں وزارت خارجہ کے، مشرقی امور کے سکریٹری جے دیپ مجومدار اور منگولیا کی وزارتِ خارجہ کے اسٹیٹ سکریٹری Munkhtusing Lkhanaajav کے درمیان ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔
دونوں ملکوں نے ترقیاتی شراکت داری، تعلیم، آئی ٹی، توانائی، کنکٹوٹی، ثقافت، صلاحیت سازی، کانکنی، دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا۔ x