ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 9:23 PM

printer

بنگلہ دیش میں دانشوروں کی ایک غیرسرکاری تنظیم ’پالیسی مذاکرات کیلئے مرکز‘ CPD نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ قومی انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو ملک میں سرمایہ کاری کو سنگین چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بنگلہ دیش میں دانشوروں کی ایک غیرسرکاری تنظیم ’پالیسی مذاکرات کیلئے مرکز‘ CPD نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ قومی انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو ملک میں سرمایہ کاری کو سنگین چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آج ڈھاکہ میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے CPD میں ایک معزز Fellow پروفیسر مستفیض الرحمن نے کہا کہ اگر الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تو سیاسی غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے نیز یہ کہ اِس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوسکتا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سیاسی استحکام کلیدی ہے۔ سرمایہ کاری کی ایک حالیہ سربراہ کانفرنس سے کچھ امیدیں ضرور اجاگر ہوئی ہیں۔ البتہ ڈاکٹر رحمن نے واضح کیا کہ اصل بیرونی سرمایہ کاری کافی نہیں تھی۔انھوں نے یہ واضح کرتے ہوئے ویتنام کے ساتھ مقابلہ کیا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ذریعے 360 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے جب کہ بنگلہ دیش میں صرف 22 ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں