ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 6, 2025 3:15 PM

printer

ایودھیا میں لوگ رام نومی پورے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔

ایودھیا میں لوگ رام نومی پورے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ رام نگری میں اِس موقع پر شری رام جنم بھومی مندر میں خصوصی رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

        ایودھیا میں، ہرجگہ رام نومی کی دھوم ہے۔ رام نگری، جے شری رام کے نعروں سے گونج رہی ہے۔رام نومی کے اس  موقع پر دنیا بھرسے بڑی تعداد میں آئے عقیدت مند رام نومی کے موقع رام للا کے درشن کے لئے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندرمیں جمع ہوئے ہیں۔

        اس موقع پر شری رام جنم بھومی مندر میں دوپہربارہ بجے سورج کی کرنوں نے رام للا کی پیشانی پر تلک لگایا۔ یہ منظر لگ بھگ چارمنٹ تک قائم رہا۔ یہ تاریخی لمحہ، ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ عمل میں لایا گیا اور اسے براہ راست نشربھی کیا گیا۔ پہلی مرتبہ سریو ندی کا پانی ڈرونز کے ذریعہ عقیدت مندوں پر چھڑکا جارہا ہے۔ اس مرتبہ ایودھیا میں دو لاکھ سے زیادہ دیئے روشن کئے جائیں گے۔

 عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر، انتظامیہ نے پورے ضلع میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں