ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 9:25 PM

printer

ایران نے، بندر عباس کے نزدیک بندرگاہ پر ہولناک دھماکے کے بعد کَل ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے

جنوبی ایران میں بندرعباس کے قریب شہید رجاعی بندرگاہ پر ہوئے تباہ کن دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے اور تقریباََ 800 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خبر ایران کی سرکاری میڈیا نے دی ہے۔ یہ دھماکہ کل اس وقت ہوا تھا جب ہرمزگان صوبے میں بندر گاہ پر ایک ایندھن کے ٹینکر میں دھماکہ ہوگیا۔ تاہم حکومت نے کہا ہے کہ اصل سبب کی تحقیق ابھی جاری ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں متاثرین کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اس واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ اسی دوران، ایرانی حکومت نے شہید رجائی بندرگاہ پر ہولناک دھماکے کے مدنظر 28 اپریل کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات ایرانی سرکار کی ترجمان فاطمہ Mohajerani نے آج بتائی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بندر عباس کے جنوبی ایرانی شہر کے نزدیک بندرگاہ پر ہوئے کَل کے اِس دھماکے میں، 28 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب Hormozogan صوبے کی بندرگاہ پر تیل کا ایک ٹینکر پھٹ گیا۔ البتہ حکومت نے کہا ہے کہ اِس کی اصل وجہ جاننے کیلئے ابھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور غم کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو اِس واقعے کی تفصیلی تحقیقات کرنے کیلئے اُن کے خصوصی نمائندے کے طور پر اِس خطے میں بھیجا گیا ہے۔ ایران کی قومی پیٹرولیم ریفائننگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے کہا ہے کہ اِس دھماکے سے تیل کی تنصیبات متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں