ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 16, 2025 9:45 PM

printer

ایران-اسرائیل تنازع کا آج چوتھا دن ہے اور دونوں ملک اپنی فوجی مہمات کو شدید کئے جارہے ہیں

ایران-اسرائیل تنازع کا آج چوتھا دن ہے اور دونوں ملک اپنی فوجی مہمات کو شدید کئے جارہے ہیں۔ دونوں طرف شہریوں کی ہلاکت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے حملوں کی شروعات نے دونوں ملکوں کی جانب سے میزائل پھینکے جانے اور فضائی حملے کئے جانے کے سلسلے کو بہت بڑھا دیا جس سے گریز کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی۔
ایران کی وزارتِ صحت نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 224 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت اُن شہریوں کی ہے جو فوجی نشانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملوں کی زد میں آگئے ہیں۔ اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 20 سے زیادہ ہے۔ اور 300 کے قریب زخمی ہیں۔ ایران کی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں اسرائیلی شہری نشانوں پر ایک بار پھر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔ اسرائیل نے پیر کے پورے دن ایران کے فوجی نیوکلیائی اور توانائی سے متعلق مقامات پر بار بار فضائی حملے کرکے جوابی کارروائی کی۔اسرائیل کی فضائیہ نے وہ کردکھایا جسے وزیر اعظم بنیامین نیتن ہاہو نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل آپریشنل آزادی کی حصولیابی قرار دیا ہے جس کی وجہ سے وہ راجدھانی تہران سمیت ایران کے اندرونی علاقے میں گھس کر حملے کرپائے ہیں۔ اسرائیل کی فوجوں نے سپاہِ پاسدرانِ انقلابِ اسلامی سے تعلق رکھنے والی قدس فورس جیسے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی دفاعی فورسوں نے خاطرخواہ تدبیری پیشرفت اختیار کرنے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ اُس کی فوجوں نے ایران کے ذخیروں کا تقریباً ایک تہائی حصہ تباہ کردیا ہے۔
اسرائیل نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے تہران میں ایک فضائی حملے میں سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی IRGC کی انٹلیجنس تنظیم کے سربراہ سمیت ایران کے چار سینئر انٹلیجنس افسران کو ہلاک کردیا ہے۔ اسرائیل کی دفاعی فوجوں نے کہا کہ اتوار کی رات کو ایک حملے میں اُس عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی اور قدس فورس کے اہم لیڈران میٹنگ کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں IRGC کے انٹلیجنس سربراہ محمد خاتمی اور اُن کے نائب نیز قدس فورس کے انٹلیجنس سربراہ اور اُن کے نائب شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں