آج ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں رک رک کر مانسون کی بارش ہوتی رہی۔ کچھ علاقوں میں دوپہر تک موسم صاف ہونے سے اُن علاقوں میں راحت اور باز آبادکاری کا کام تیز کیا گیا، جو پچھلے کچھ روز میں شدید بارش، بادل پھٹنے اور چٹّانوں کے ٹکرے گرنے سے متاثر ہوئے تھے۔ منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنوہتری نے آج زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ NDRF،SDRFاور مقامی انتظامیہ، رضاکاروں کے ساتھ امدادی اور باز آبادکاری کی کارروائیوں کو جنگی پیمانے پر انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران موسمیات کے محکمے نے آئندہ چوبیس گھنٹے کیلئے ریاست کے مختلف حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
Site Admin | July 5, 2025 10:18 PM
آج ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں رک رک کر مانسون کی بارش ہوتی رہی
