ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اولمپک میں دو مرتبہ تمغہ جیتنے والی منوبھاکر آج سے ارجنٹینا کے Buenos Aires میں ISSF ورلڈ کپ میں 43 رکنی بھارتی شوٹنگ دستے کی قیادت کریں گی۔

اولمپک میں دو مرتبہ تمغہ جیتنے والی منوبھاکر آج سے ارجنٹینا کے Buenos Aires میں ISSF ورلڈ کپ میں 43 رکنی بھارتی شوٹنگ دستے کی قیادت کریں گی۔ بیونس آئرس میٹ میں نشانے باز، رائفل، پستول اور شاٹ گن کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ سال کے پہلے ISSF ورلڈ کپ مقابلے میں 45 ممالک کے 400 سے زیادہ نشانے باز حصہ لیں گے۔  43 نشانے بازوں کے ساتھ بھارت اس ٹورنامنٹ میں سب سے بڑا دستہ ہے، جس کے بعد چین 39، جبکہ میزبان ارجنٹینا 38 نشانے بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

بھارت کی جانب سے منو بھاکر پسٹل مقابلوں میں حصہ لیں گی جبکہ سوربھ چودھری مردوں کی پسٹل ٹیم کا حصہ ہیں۔ انیش بھانوال، وجے ویر سِدھو، ایشا سنگھ، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، سِفٹ کور سمر، ارجن بابوتا پرتھوی راج ٹونڈائیمان،   اننت جیت سنگھ ناروکا اور رائزا ڈِھلّون پیرس 2024 کے دوسرے اولمپئن ہیں، جو بیونس آئرس میں شرکت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں