انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے تحت Mahira انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف معاملے کے سلسلے میں 557 کروڑ روپئے کی مالیت کے اثاثوں کی عبوری طور پر قرقی کرلی ہے۔ قرق کئے گئے اثاثوں میں سات غیر منقولہ املاک اور مختلف کمپنیوں سے تعلق رکھنے والی فکسڈ ڈیپازٹ کی رسیدیں ہیں۔ ایجنسی نے گروگرام پولیس کی جانب سے کمپنی کے خلاف فریب اور دھوکہ دہی کے سلسلے میں درج کی گئی FIR کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی تھی۔ الزامات میں جعلی دستاویزات داخل کرنا شامل ہے جس میں بینک کی جعلی گارنٹیز شامل ہیں تاکہ بیرونی اور اندرونی ترقیاتی کاموں کیلئے لائسنس حاصل کیا جاسکے۔ ED کی تحقیقات سے پتہ لگا ہے کہ کمپنی نے معاون اداروں کی جعلی رسیدوں کے ذریعے تعمیرات کی لاگت کو بڑھا کر فنڈس میں خرد برد کی۔
Site Admin | June 28, 2025 9:45 PM
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے تحت Mahira انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف معاملے کے سلسلے میں 557 کروڑ روپئے کی مالیت کے اثاثوں کی عبوری طور پر قرقی کرلی ہے
