امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے فوجی امداد روک دی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ کا موقف واضح رہا ہے کہ قیام امن، امریکہ کی ترجیح ہے اور وہ اپنے اتحادیوں سے بھی اس کی خاطر عزم چاہتا ہے۔ خبروں کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ امریکہ امداد کو روک رہا ہے اور جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ایک حل کی خاطر اشتراک کررہا ہے۔
یوکرین کے صدر Volodymyr زیلنسکی اور امریکی صدر اور نائب صدر کے درمیان وہائٹ ہاؤس میں بحث وتکرار ہوجانے کے کچھ دن بعد یہ قدم سامنے آیا ہے۔ اس واقعے سے روس کے ساتھ امن بات چیت پر رضامندی کی خاطر یوکرین پر دباؤ بڑھے گا۔ تین سال پہلے روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ یوکرین کو سب سے زیادہ فوجی امداد دیتا رہا ہے، جس میں ہتھیار، سازو سامان اور مالی مدد شامل ہے۔