امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کو، اُس کی عمارتی لکڑی اور ڈیری مصنوعات پر نیا محصول لگانے کی دھمکی دی ہے۔ وہ کل رات وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ڈیری مصنوعات پر کنیڈا کا محصول 250 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو کہ نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی اِسی طرح کا محصول لگائے گا۔
Site Admin | March 8, 2025 2:48 PM
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کو، اُس کی عمارتی لکڑی اور ڈیری مصنوعات پر نیا محصول لگانے کی دھمکی دی
